وفاق نے صدر نیشنل بینک، صدر زرعی ترقیاتی بینک کی تعیناتی کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے صدر نیشنل بینک اور صدر زرعی ترقیاتی بینک کی تعیناتی کی منظوری دیدی، تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے صدر نیشنل بینک اور صدر زرعی ترقیاتی بینک کی تعیناتی کے سلسلے میں منظوری دیدی گئی ہے، تعیناتی کا عرصہ تین سال پر محیط ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی طرف سے رحمت علی حسنی کو صدر نیشنل بینک کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے طاہر یعقوب کو بھی زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی حیثیت سے تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے تعیناتیوں کی سمریاں منظور کرلی ہیں، صدر نیشنل بینک اور صدر زرعی ترقیاتی بینک کی تعیناتی 3 سالوں کے لیے کی گئی ہے۔