بلوچستان کے 31 ٹاؤنز کی ماسٹر پلاننگ کی منظوری

صوبائی کابینہ نے بلوچستان کے 31 ٹاؤنز کی ماسٹر پلاننگ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ‏اہم فیصلے کیے گئے۔

کابینہ نے بلوچستان کے31 ٹاؤنز کی ماسٹر پلاننگ اور فوڈاتھارٹی ترمیمی ایکٹ2021کی منظوری ‏دے دی۔

درجہ چہارم کی آسامیوں پربھرتی کےطریقہ کارکیلئےکمیٹی تشکیل دینےکافیصلہ کیا گیا ہے اور اس ‏حوالے سے سب کمیٹی کودوہفتےمیں سفارشات مرتب کرکے رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی گئی ‏ہے۔

کابینہ نے 1493 اساتذہ کی مستقلی کےحوالے سےسفارشات منظور کی ہیں جب کہ تربت ‏میں200بستروں پرمشتمل ٹیچنگ اسپتال کےقیام کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اسپتال بلوچستان ‏حکومت اورپنجاب حکومت کےمشترکہ اشتراک سے قائم کیاجارہاہے۔