سینیٹ ملازمین کیلئے ایک ارب سے زائد الاؤنس کی منظوری

سینیٹ ملازمین کیلئے ایک ارب 3کروڑ کے الاؤنس کی منظوری دے دی گئی۔

فنانس کمیٹی نے سینٹ ملازمین پر نوازشات کر دیں۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کیلئے ایک ارب 3کروڑ کے الاؤنس کی منظوری دے دی۔ منظوری سینیٹ فنانس کمیٹی نےدی۔

سینیٹ فنانس کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین صادق سنجرانی نےکی۔ سینیٹ ملازمین کو الاؤنسز مد میں قومی خزانے کو ایک ارب سے زائد اضافی ادا کرنے ہوں گے۔

سینیٹ ملازمین کو 5اعزازیوں کےعلاوہ 3بجٹ الاؤنس بھی ملیں گے۔ ملازمین کو اعزازیوں کی مد میں کل 1 ارب اور 3کروڑ ادا کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی پہلے ہی ملازمین کیلئے ڈھائی ارب کے الاؤنسز کی منظوری دےچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الاؤنسز کے علاوہ پارلیمنٹ ملازمین دیگر محکوموں سے 60 فیصد زائد تنخواہیں لے رہے ہیں۔