پی آئی اے کے ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری

پی آئی اے ملازمین

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کے وی وی آئی پی جہاز کی مرمت کیلئے 33کروڑکی سمری ‏منظور کر لی۔

وزیرخزانہ حماداظہر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی ایئرلائن پی ‏آئی اے کے ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دی گئی، ری اسٹرکچرنگ میں جدت اور ٹیکنالوجی ‏کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای سی سی نے وزارت دفاع کے وی وی آئی پی جہاز کی مرمت کیلئے 33کروڑکی سمری منظوری ‏دی جب کہ وزیراعظم کے ‘ہنر سب کیلئے’ پروگرام کیلئے2 ارب38کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی۔

اجلاس میں وزارت توانائی کی38کروڑ22 لاکھ سےزائدکی 2ضمنی گرانٹس، انصاف امداد احساس ‏پروگرام کیلئےایک ارب کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔ ‏

بلوچستان میں جاری مختلف اسکیموں کیلئے15 کروڑ منظور کیے گئے جب کہ سرمایہ کاری بورڈ ‏کے اخراجات کیلئے3 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

اقتصادی کمیٹی نے ای ووٹنگ کیلئےمشاورت اور اطلاق کیلئے28 کروڑ کی گرانٹ کی بھی منظوری ‏دی۔