جنوبی پنجاب صوبہ بنانےکیلئےسیکریٹریٹ کو خودمختار بنانےکی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ رولز کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب 11اضلاع پرمشتمل ہوگا پی ٹی آئی نےجنوبی پنجاب کوصوبہ بنانےکی طرف قدم اٹھادیا پنجاب حکومت نےعوام سےاپناوعدہ پورا کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹرانسفرز کا معاملہ انتظامی ایشوہے پوراپنجاب ہماراہے ہم پورےپنجاب کی کیئرکریں گے رولزآف بزنس منظور ہونےکے بعدنوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مینارپاکستان واقعہ کے تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے مینارپاکستان واقعےمیں انصاف ہوتا نظر آئےگا۔