سانحہ پشاور کا ایک سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری

پشاور : سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کا ایک سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ڈاک نے سانحہ اے پی ایس کے ایک سال مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ جاری کیا، جاری کیے گئے ڈاک ٹکٹ پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی دعا کا مصرعہ ”زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری“ لکھا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ سال آج کے ہی دن دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کر کے 132بچوں سمیت 141افراد کو شہید کردیا تھا.