دوسری شادی کے سوال پر ارباز خان کا ردعمل سامنے آگیا

دوسری شادی کے سوال پر ارباز خان کا ردعمل سامنے آگیا

ممبئی: بالی وڈ اداکار و فلمساز ازبان خان کا دوسری شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا خان سے طلاق اور اطالوی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی سے علیحدگی کے بعد ارباز خان دوسری شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

افواہیں ہیں کہ ارباز خان آج 24 دسمبر بروز اتوار میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سے شادی کریں گے اور اس بات کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ: ارجن کپور سے علیحدگی پر وضاحت دینے کی ضرورت نہیں، ملائکہ اروڑا

گزشتہ روز اداکار و فلمساز کو ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں دیکھا گیا جہاں وہ اسٹیج پر موجود تھے۔ اس دوران پاپارازی سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا۔

پاپارازی نے سوال کیا کہ ’سر شادی کیلیے ہمیں کہاں آنا ہے؟‘ یہ سنتے ہی بالی وڈ اداکار شرما گئے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے انگلی ہونٹوں پر رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ دیا۔

ویڈیو میں پاپارازی کے قہقہوں کی آواز سنی جا سکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی شادی 1998 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ شادی کے چند سالوں بعد جوڑے میں اختلافات پیدا ہوئے اور دونوں میں 19 سال بعد طلاق ہوگئی۔

بعدازاں، ملائکہ اروڑا نے اداکار ارجن کپور جبکہ ارباز خان نے جارجیا اینڈریانی سے تعلق جوڑ کر زندگی کو آگے بڑھایا۔ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور میں تعلق قائم ہے تاہم ازبان خان اور جارجیا انیڈریانی میں علیحدگی ہوگئی۔