کیا آپ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں؟ صحافی کے سوال پر پرویز الہٰی کا دلچسپ جواب

پرویز الہی

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر سے لاہور میں عدالت پیشی پر ایک صحافی نے ان سے پارٹی چھوڑنے سے متعلق سوال کیا جس کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے دلچسپ جواب دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں جس کا پرویز الہیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا تو پریس کانفرنس کیسے کر دوں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ 10 روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں، جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا بھی کبھی چلتا ہے کبھی نہیں چلتا، گھر والوں سے ملاقات بھی نہیں کرائی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے آپ میری حالت دیکھ رہے ہیں کہ مجھے کس حالت میں عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا ہے۔