اریج محی الدین ’بندش ٹو‘ کے سیٹ پر ڈر گئیں؟

اریج محی الدین

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اریج محی الدین کا کہنا ہے کہ ’بندش ٹو‘ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ اریج محی الدین نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان ندا یاسر نے کہا کہ اریج نے اپنی شاندار اداکاری سے اپنا لوا منوا لیا۔

اریج محی الدین نے کہا کہ ’الگ الگ کردار کرکے اپنی اداکاری کا لوہا منوانے کی کوشش کررہی ہوں۔‘

ندا یاسر نے پوچھا کہ ’بندش ٹو‘ میں اداکاری کرتے وقت ڈر تو نہیں لگا؟

اریج نے کہا کہ ’نہیں بلکہ بہت مزہ آیا مختلف تجربہ تھا، ساتھی اداکاروں اور ڈائریکٹر کی وجہ سے کام کرنا اور بھی آسان ہوگیا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’شوٹنگ کے دوران کبھی خوفزدہ ہونے کا تاثر دینا ہوتا تھا تو میرے آنسو آجاتے تھے پھر آمنہ الیاس مجھے کہتی تھیں کہ ہر وقت رونا نہیں ہوتا ہے۔‘

واضح رہے کہ ہارر ڈرامہ سیرل بندش ٹو کی کاسٹ میں عفان وحید، ثانیہ سعید، آمنہ الیاس، اریج محی الدین ودیگر شامل ہیں۔

بندش ٹو کی ہدایت کاری کے فرائض عابس رضا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شاہد نظامی نے لکھی ہے۔