اریج محی الدین عید کے موقع پر جذباتی ہوگئیں

اریج محی الدین

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اریج محی الدین عید کے موقع پر جذباتی ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے عید اسپیشل مارننگ شو میں اداکارہ اریج محی الدین سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ اسلام آباد سے ہیں تو وہاں عید کیسے مناتی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مجھے عید اپنی فیملی اور ان سب لوگوں کے ساتھ گزارنے کی عادت ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہیں جن میں بالخصوص میرے ابو اور نانی شامل ہیں۔

اریج محی الدین جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں ان کے لیے زندگی میں سب کچھ بدل گیا ہے کیونکہ اس چھوٹی عید سے کچھ دنوں پہلے میری نانی کا انتقال ہوگیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ کچھ سال پہلے میرے ابو کا بھی انتقال ہوگیا تھا تو جن لوگوں سے میری عیدیں اور خوشیاں تھیں وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

اریج محی الدین کا کہنا تھا کہ اپنے پیاروں کو کھونے کے بعد اب عید پہلے جیسی نہیں لگتی۔