شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اریج محی الدین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اریج محی الدین نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں انگریزی گانے پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اریج محی الدین مشہور گانے ’ایوری تھنگ‘ پر لپسنگ کرتے ہوئے پرفارم بھی کررہی ہیں۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مختلف ایموجیز بھی بنائیں۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اریج محی الدین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سیونگ کرتی ہوں بڑے بڑے پلان ہیں، امریکا جانا چاہتی ہوں، ماسٹرز کرنے کا ارادہ ہے اس کے لیے پیسے جمع کررہی ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ گاڑی ابھی خریدی ہے، کپڑے بنانے کا اتنا شوق نہیں ہے۔
ایاز سموں نے پوچھا کہ ’فلم میں کونسا کردار ادا کرنا چاہیں گی، لیلیٰ مجنوں، انارکلی یا پھر ڈاکو رانی؟ اریج محی الدین نے کہا کہ انارکلی کا کردار کرنا چاہوں گی مگر لیلیٰ مجنوں بھی اچھا ہے۔
واضح رہے کہ اریج محی الدین اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’بندش ٹو‘ اور ’میرے ہی رہنا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔