شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اریج محی الدین نے ساحل پر سیر و تفریح کی تصاویر شیئر کردیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اریج محی الدین نے اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ساحل سمندر پر سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اریج کی خوبصورت تصاویر کے بیک گراؤنڈ میں سمندر کا خوبصورت نظارہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل بھی اداکارہ کی جانب سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جس میں اُن کی سادگی عیاں تھی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اریج محی الدین نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اریج کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں اسیس کور کا گانا ’گل سن لے یا‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔
اریج محی الدین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔