ارجنٹائن میں میچ کے دوران کھلاڑی زندگی کی بازی ہار گیا

ارجنٹائن میں میچ کے دوران مخالف فٹبالر سے ٹکرانے کے بعد کھلاڑی زندگی کی بازی ہار گیا۔

ارجنٹائن میں فٹبال میچ کے دوران 2 کھلاڑی آپس میں ٹکرا گئے۔ مخالف فٹبالر کا گھٹنا دوسرے کھلاڑی کے سر پر لگا اور وہ نیچے گر گیا۔

زمین پر گرنے والے کھلاڑی نے اٹھ کر جارحانہ رویہ اپنانے کی کوشش کی۔ اس دوران حریف کھلاڑی نے اسے دھکا دے کر پھر گرا دیا جس کے بعد وہ اٹھ نہ سکا۔

چوبیس سالہ ارجنٹائن کے کھلاڑی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔