کراچی: ارجنٹائن کا عالمی چیمپئن بننے پر لیاری جھوم اٹھا۔
تفصیلات کے مطابق دوحا کے لیوسل اسٹیڈیم میں ارجنٹائن نے پیلنٹی شوٹ پر دفاعی چیمپئن فرانس کو 2-4 سے شکست دیکر 36 سال بعد ٹرافی تھامی۔
ارجنٹائن کے فاتح بننے پر کراچی کا قدیم علاقہ لیاری جھوم اٹھا، مقامی افراد نے ارجنٹائن کی فتح پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور روایتی رقص بھی کیا۔
ورلڈکپ فٹبال کا فائنل دیکھنے کے لئے لیاری کے متعدد علاقوں میں بڑی بڑی اسکرینیں نصب کیں گئیں تھی جہاں مقامی سیاستدانوں بھی عوام کے درمیان بیٹھ کر سنسنی خیز میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
Lyari selfie with @SaeedGhani1, @Nabilgabol MPA @SanghaarShazia & President PPP District South @KhalilHoat pic.twitter.com/YnJcl0BD1D
— RoomaMushtaq (@RoomaMatto) December 18, 2022
ارجنٹائن کی جان سے گول اسکور ہونے پر تماشائی خوب ہلہ گلہ کرتے نظر آئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دیتے رہے۔
شائقین فٹ بال اس موقع پر کہنا تھا کہ ارجنٹینا کےعالمی چیمپئن بننےپرہم بہت خو ش ہیں، میسی نےاپنا آخری ورلڈکپ یادگاربنادیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی نے اپنے آخری میچ کو یادگار بنالیا
واضح رہے کہ فیفاورلڈکپ کے آغاز سے ہی کراچی کا صدیق گوٹھ اور لیاری دنیا کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
صدیق گوٹھ اور لیاری میں فٹبال شائقین نے فٹ بال اسٹریٹ کے نام سے ایک محلہ آباد کیا، جسے دنیا بھر میں پزیرائی مل، اس میں فیفا ورلڈکپ میں حصہ لینے والے تمام ممالک کے جھنڈوں کے ساتھ ساتھ مایہ ناز کھلاڑیوں کے پورٹریٹ آویزاں کئے گئے تھے۔