فیفا ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس سے ٹائٹل چھیننے کی جنگ میں لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹائن بھرپور تیار نظر آرہی ہے۔
سیمی فائنل میں لیونل میسی کے ساتھ دو گول کرنے والے جولین الواریز کو اٹیکنگ مشن پر رکھا جائے گا جو میسی کے ساتھ مل کر حریف ٹیم پر حملے کریں گے۔
ارجنٹائن کی فائنل کے لیے ممکنہ لائن اپ یہ ہوسکتی ہے۔
کرسٹیان رومیرو، نکولس اوٹامینڈی، ناہوئل مولینا، نکولس ٹیگلیافیکو، لینڈرو پریڈیز، روڈریگو ڈی پال، الیکسس میک الیسٹر، اینزو فرنینڈز، جولین الواریز، لیونیل میسی۔
دوسری جانب مراکس کو سیمی فائنل میں باآسانی شکست سے دوچار کرنے والی فرانیسیسی ٹیم عالمی چیمپئن کا اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہے۔