عارف علوی، علی امین، عمرایوب، اسدقیصر سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اےٹی سی) نے عارف علوی اور علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے شاہد خٹک، خالدخورشید، فیصل امین، وہاب علوی، حماداظہر، عمرایوب، شہریار ریاض، اسدقیصر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

نومبر احتجاج کے 3 مقدمات میں عدم گرفتار ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔عدالت کے حکم پرملزمان کی گرفتاری کےلیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کو دی گئی سزا کی تفصیلات سامنے آگئیں، ہر مجرم کو مجموعی طور پر 37 سال قید بامشقت کی کی سزا دی گئی ہے۔

شیرپاو پل جلاو گھیراو کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور دیگر ملزمان کو دی گئی سزا کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمودالرشید سمیت 8 مجرموں کو مجموعی طور پر 37 37 سال سزا سنائی۔۔

عدالت نے تمام مجرموں کو قید بامشقت کی سزا سنائی اور ہر مجرم کو دو دو لاکھ جرمانہ کی بھی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت دس سال قید جبکہ بغاوت کی دفعہ کے تحت بھی دس سال قید کی سزا سنائی۔

اس کے علاوہ عدالت نے دیگر دفعات کے تحت پانچ ، تین اور دو دو سال کی بھی مختلف سزائیں سنائیں۔

عدالتی حکم کے مطابق مجرموں کو تمام سزائیں ایک ساتھ کاٹنی ہوں گی اور جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرموں کو مزید قید کاٹنی ہوگی۔