اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے صدر پاکستان کو عید کی مبارک باد پیش کی۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت عارف علوی سےوزر،ارکان پارلیمان، سفرا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی جس میں میزبان اور مہمانوں میں عید کی مبارک باد کا تبادلہ بھی ہوا۔
اس موقع پر بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے بھی عارف علوی سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی جبکہ صدرِ مملکت نے نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بننے پر مبارک باد کا پیغام بھی دیا۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ امیدہےنریندرمودی کادوبارہ انتخاب خطےکےامن کےلیےمثبت ثابت ہوگا، توقع ہےمودی کاانتخاب معاشی ترقی اورفلاح میں بھی معاون بنےگا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نجی دورے پر دہلی پہنچ گئے اور انہوں نے عید کی نماز جامع مسجد دہلی میں ادا کی۔
Indian High Commissioner to Pakistan Ajay Bisaria calls on President @ArifAlvi in Islamabad and felicitated him on Eid-ul-Fitr; President also sent a felicitation message through IHC on the reelection of @narendramodi as the Indian Prime Minister https://t.co/UzE8qZ9U9p pic.twitter.com/u0nn3aBDoN
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) June 5, 2019
سہیل محمود بھارت میں بطور پاکستانی ہائی کمشنررہ چکے ہیں، وہ اپنے خاندان کو وطن واپس لانے کے لیے بھارت پہنچے، پاکستانی ہائی کمشنر کی نامزدگی کے وقت اُن کے بیٹے کے امتحانات ہورہے تھے جس کے بعد وہ اپنے خاندان کو بھارت میں ہی چھوڑ کر پاکستان واپس آگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق سہیل محمودکادورۂ بھارت پیک چینل ڈپلومیسی کانتیجہ ہے، وہ دو روز بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وطن واپس آجائیں گے۔