بھارتی اداکار ارجن کپور کی ملالہ سے تصویر کھنچوانے کی فرمائش

بالی وڈ اداکارارجن کپورجو کہ اپنے مداحوں کےساتھ تصاویر بنوانے کے عادی ہیں اس معاملے میں ایک قدم اور آگے بڑھ گئے اور نیویارکے میں منعقد ہونے والے ایک ایونٹ میں نوبل انعام، یافتہ پاکستانی ایجوکیشن ایکٹیوسٹ ملالہ یوسف زئی سے تصویر کی فرمائش کردی۔

ملالہ نے ان کی فرمائش کا مثبت جواب دیا اور اس کے نتیجے میں ظہور پذیرہونے والی تصویر ارجن کپور نے اپنے ٹویٹر
سے ٹویٹ کی ہے۔

ملالہ اورارجن کپور کی ملاقات نیویارک میں گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والے گلوبل سٹیزن فیسٹیول میں ہوئی تھی جہاں دونوں نے دلکش مسکراہٹ کے ساتھ یہ تصویر کھنچوائی۔

ارجن کپور عالمی سٹیزن فیسٹیول میں بھارت کی نمائندگی کررہے تھے اور وہیں 18 سالہ ملالہ یوسف زئی نے ایک انتہائی پرزور تقریر کی تھی۔