مسلح افواج کی عام انتخابات کے پُرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارکباد

مسلح افواج کی عام انتخابات کے پُرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارکباد

راولپنڈی: مسلح افواج نے عام انتخابات 2024 کے پُرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتخابی عمل میں سکیورٹی فراہم کی آئین کے مطابق کردار ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریباً 6 ہزار انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پُرامن پولنگ کا انعقاد ہوا، 7800 سے زیادہ کوئیک رسپانس فورس کے 1 لاکھ 37 ہزار تعینات تھے۔

افواج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سے عوام کیلیے محفوظ ماحول کو یقینی بنایا گیا۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت ملک میں 51 دہشتگرد حملوں کے باوجود انتخابی عمل متاثر نہیں ہوا۔