وزارت داخلہ نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر مکمل پابندی عائد کر دی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے یہ پابندی عوامی مفاد کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق آئندہ احکامات تک رہےگا۔
علاوہ ازیں الیکشن کی سیکورٹی اور امن و امان سے متعلق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں نگراں وزیرداخلہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں انتخابات کےلیے مکمل طور پر تیار ہیں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون اور وسائل دیئےجائیں گے کسی سطح پرکسی قسم کی کوئی کوتاہی یاغفلت نہیں برتی جائےگی۔