تہران : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، پاکستان، ایران برادر ممالک اور تاریخی ثقافت کے حامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ ایران کے دورے پر ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایران کے صدرحسن روحانی ، وزیر خارجہ جواد ظریف اور ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری سے اہم ملاقات کی۔
COAS visiting Iran.
Meets Iranian Mil and Civ leadership including Iranian CGS, Foreign Minister & the President.(1/3) pic.twitter.com/cC9g7klfWJ— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 6, 2017
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی قیادت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں اورکامیابیاں کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان مثبت کرداراداکررہا ہے۔
ملاقاتوں میں باہمی تعاون اوررابطوں کومزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد امن اوردوستی کی سرحد ہے، بہترسیکیورٹی منیجمنٹ سے دہشتگردی سے مؤثر طورپر نمٹاجا سکتا ہے ، پاکستان، ایران برادر ممالک اور تاریخی ثقافت کے حامل ہیں۔
“Pak-Iran Bdr is bdr of peace & friendship. Its exploitation by terrorists, a common enemy can’t be allowed” COAS. (3/3) pic.twitter.com/kfh0jD87h7
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 6, 2017
جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری سے بھی ملاقات کی اور افغان صورتحال، خطے میں داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے پا ک ایران سرحد پر بہترسیکیورٹی انتظامات پرزوردیا جبکہ سرحدی سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
Iranian leadership acknowledged Pakistan’s sacrifices, contributions & positive role towards peace(2/3) pic.twitter.com/uPempnXQ5Q
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 6, 2017
ایرانی قیادت نے د ورہ ایران پرآرمی چیف کاشکریہ ادا کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی قیادت نے د ورہ ایران پر آرمی چیف کاشکریہ ادا کیا جبکہ تہران میں جی ایچ کیو آمد پر جنرل باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور آرمی چیف نے یادگارشہدا پر پھول چڑھائے۔