برطانیہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدرکرتا ہے،جنرل نکولس

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی، ملاقات میں جنرل نکولس کا کہنا تھا کہ برطانیہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدرکرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف2روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی جنرل سرنکولس پیٹرک سے جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی،دفاعی تعاون اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل نکولس نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیاں قابل قدرہیں، برطانیہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدرکرتاہے، خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہدا پر حاضری بھی دی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔