راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈاکٹر رتھ فاﺅ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ڈاکٹررتھ فاؤ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کو انسانیت کی سفیر کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
Prayers for Dr Ruth Pfua. "We shall remember you as Ambassador of humanity and for selfless services to the people of Pakistan. RIP", COAS.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 10, 2017
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رتھ نے پاکستانی عوام کیلئے بے لوث خدمات انجام دیں۔
مزید پڑھیں : جذام کے مریضوں کی مسیحا’ڈاکٹررتھ فاؤ‘ہم میں نہ رہیں
یاد رہے کہ جذام کے مریضوں کے لیے مسیحا اور میری ایڈیلیڈ سوسائٹی کی سربراہ ڈاکٹر رتھ فاؤ طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئیں تھیں، ان کی عمر 87 سال تھی۔
ڈاکٹر رتھ فاؤ 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی تھی۔