راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کیمبرین پیٹرول مقابلہ جیتنے والی پاک آرمی کی ٹیم نے ملاقات کی۔
برطانیہ میں قومی پرچم بلند کرنے والی آرمی کی ٹیم جس نے ایک سو بیس ممالک کی ٹیموں کو شکست دی، کینبرین پیٹرول مقابلے میں فاتح ٹیم نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔
قومی پرچم برطانیہ میں بلند کرنے پر آرمی چیف نے آرمی ٹیم کو شاباش دی.
آئی ایس پی آر کے مطابق کینبرین پیٹرول مشقوں کو دنیا کا سخت ترین مقابلہ مانا جاتا ہے، مقابلے میں روایتی حریف بھارت سمیت دنیا بھر سے ایک سو بیس ملکوں کی ٹیموں نے شرکت کی تھی، مقابلے میں پاکستان آرمی ٹیم کی قیادت کیپٹن توصیف نے کی.
Chief of Army Staff (COAS) General Raheel Sharif with Pakistan Army team which won Gold Medal in “Exercise… https://t.co/foeHl3REhB
— ISPR (@ISPR_Official) November 11, 2015
یاد رہے کہ آرمی کی ٹیم نے برطانیہ میں کینبرین پیٹرول مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔