اسلام آباد : چین کی دفاعی فورس پیپلز لبریشن آرمی کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کردہ پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے پاک چین دوستی کو قابلِ فخر قرار دیا اور سی پیک کی باحفاظت تکمیل کے عزم کا اظہار کیا۔
ذرائع مطابق اسلام آباد میں واقع چینی سفارت خانے میں چینی لبریشن آرمی کی 89 ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک با وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی اور چینی عوام و خواص کو پیپلز لبریشن آرمی کی سالگرہ کی مبارکباد دی،تقریب سے چین کے سرکاری حکام و عمائدین اور دفاعی ماہرین نے بھی خطاب کیا۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے چیف آف آرمی اسٹاف راحیل شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کو ذبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اِسے دنیا کی طاقتور ترین فوج قرار دیا اور پاک چین دوستی اور خوشگوار تعلقات کا خصوصی ذکر کیا۔
At the Chinese Embassy Ceremony of PLA’s founding Dayy pic.twitter.com/5n0PmZtC6f
— Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) July 28, 2016
اس موقع پر پاک چائنا اقتصادی راہداری کا حوالہ دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور خطے کے لیے گیم چینجر ہے جس کے ذریعے 100 ملین لوگوں کی زندگی میں واضح بہتری آئے گی اور اس راہدری کی تعمیر سے اقتصادی ترقی کے باعث لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔
آرمی چیف نے سی پیک کی بر وقت تکمیل کو کسی روکاوٹ کے بغیر یقینی بنانے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کی حفاظت کرنا ہمارا قومی عزم ہے جس میں پاک فوج کے ساتھ ایک ایک پاکستانی شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
پاک چین تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے خیالات میں مطابقت مشترکہ سوچ کے عکاس ہیں،پاک چین دوستی ہر قسم کے مفاد سے بالاتر ہے اور دونوں ممالک ضطے میں قیام امن اور ترقی کے خواہ ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔
آپریشن ضرب عضب کا حوالہ سیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں،جرائم پیشہ افراد اور بد عنوان عناصر کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لیے پر عزم ہیں،دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب بلا تفریقِ رنگ و نسل اور آخری دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
اس موقع پر چینی حکام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پاک فوج کی خدمات کو سراہتے ہوئے ذبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری کے قیام کے حوالے سے پاک فوج کے کردار پر اظہارِ تشکر کیا۔