سرگودھا : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی سیکیورٹی صورت حال میں حربی حکمت عملی میں تبدیلیاں آئی ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے بری فوج کے ساتھ تعاون کر کے فضائیہ آپریشنز کو مزید مربوط کریں گے
ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے مصحف ایئربیس سرگودھا کے دورے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں آرمی چیف نے ایئر پاورسینٹرآف ایکسی لنس میں کثیرالقومی مشقوں کا جائزہ لیا اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی
آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ تیاریاں اور مہارتیں قابل تعریف ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار قابل قدر ہے جب کہ پاک فضائیہ نے انسداد دہشت گردی آپریشن سے بہت کچھ سیکھا ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کا مصحف ایئربیس سرگودھا میں ہونے والی ایئر پاور ایکسیلنس کی مشق میں شرکت کی جہاں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرعباسی اور مختلف ممالک کے مندوبین بھی شریک تھے ان مشقوں میں سعودی اورترک سمیت 8 ملکوں کی افواج نے حصہ لیا