راولپنڈی : آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ غیرمشروط تعاون پرچینی قیادت کے شکرگزارہیں اور پاکستان علاقائی امن واستحکام کے لیے مثبت کردارادا کرتا رہے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیرخارجہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Chinese FM met COAS. Ack Pak Army's sacrifices & contributions for peace & stability, its prospective role towards regional eco dev (1of 2) pic.twitter.com/yZhGGusLgk
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 25, 2017
ملاقات کے دوران چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کے لیے پاک فوج کا کردارقابل قدرہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی بےمثال قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔
انہوں نے مذید کہا کہ اقتصادی ترقی کے لیے پاک فوج بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور چینی حکومت پاک چین اقتصادی راہداری کے لیے سیکیورٹی انتظامات پرمطمئن ہے۔
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے چینی وزیر خارجہ کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج خطے میں پائیدارامن اور استحکام کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتا رہے گا۔
"Pakistan will cont to positively contribute towards regional peace & stability. Thank unwavering Chinese support to Pakistan” COAS. (2of2) pic.twitter.com/W3EGa9SrrT
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 25, 2017