واشنگٹن :جنرل راحیل شریف اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی ملاقات آج ہوگی، آرمی چیف سے گذشتہ روز سینٹ کام چیف جنرل لائڈ آسٹن اور امریکی وزیردفاع ایش کارٹر نے بھی ملاقات کی.
پاکستانی آرمی چیف آج کل امریکا کے دورے پر ہیں، دورے کے دوران آرمی چیف کی اعلیٰ امریکی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جنرل راحیل شریف آج امریکی وزیرخارجہ جان کیری اورکیپیٹل ہل میں امریکی تھنک ٹینک سے بھی ملاقات کریں گے۔
سینٹ کام چیف جنرل لائڈ آسٹن اور جنرل راحیل شریف کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطے کی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
#COAS met Comd CentCom Gen Austin at Pentagon pic.twitter.com/aDoPKuBGx8
— AsimBajwa (@AsimBajwaISPR) November 18, 2015
اس سے قبل جنرل راحیل شریف اور ایش کارٹر کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات سے متعلق ترجمان پینٹاگون پیٹر کک نے بتایا کہ ایش کارٹر اور جنرل راحیل کے درمیان سلامتی کے مشترکہ مفادات اور فاٹا میں شدت پسندوں کیخلاف کارروائی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
#COAS met CJCS Gen Dunford at Pentagon pic.twitter.com/TuXMYGKOOI
— AsimBajwa (@AsimBajwaISPR) November 18, 2015
امریکی وزیر دفاع نے سلامتی کے معاملات پر تعاون کی ضرورت پر زور دیا، ایش کارٹرنے دہشتگرد ی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا، جنرل راحیل شریف نے امریکی جوائنٹ چیف آس اسٹاف جنرل ڈن فورڈ سے بھی ملاقات کی، آرمی چیف نے پینٹاگون میں نائن الیون کی یادگار پر گلدستے رکھے۔