راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہناہے کہ پاکستانی قوم ایک دہائی سے دہشت گردی کی شکار ہے، پاک چین راہداری منصوبہ ہرقیمت پر مکمل کریں گے۔
فارمیشن کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہناتھا کہ پاکستان کو کثیرالنوعیت اورپیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے، قوم ایک دہائی سے دہشت گردی کاشکار اورقربانیاں دے رہی ہے۔
آرمی چیف کا کہناتھا کہ مسلح افواج نے قوم کی مدد سے بڑی حدتک دہشت گردی پرقابو پالیا ہے،آپریشن ضرب عضب میں افسروں اور جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
آرمی چیف نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہناتھا کہ بہادرقبائلی عوام کی مدد سے دہشت گردی پرقابو پالیں گے،قبائلیوں کی اپنے علاقوں میں جلد باعزت واپسی یقینی بنائیں گے۔