گوجرانوالہ : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کھاریاں اور گوجرانوالہ کے قریب جاری فوجی مشقوں کا جائزہ لیا، آرمی چیف نے مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کی تربیت ،پیشہ وارانہ صلاحیت ا وربلند حوصلے کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں کے قریب فوجی مشقوں کا جائزہ لیا، آرمی چیف کو ورچوئل وار روم میں مشقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے رات کے وقت جنگی مشقوں کے انعقاد کا جائزہ لیا۔
ان مشقوں میں سینٹرل اورسدرن کمان کے فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں، آرمی فیلڈ ایکسرسائزز کا مقصد سنٹرل اورسدرن کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی حکمت عملی کی توثیق ہے۔
General Raheel Sharif, COAS visited Exercise Area around Kharian/Gujranwala and witnessed troops engaged in the… https://t.co/3E7ixcQyKb
— ISPR (@ISPR_Official) November 7, 2016
آرمی چیف کو اس موقع پر ہائی ٹیکنالوجی کے حامل نئے ورچوئل وارروم کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، جسے ان جنگی مشقوں کے دوران استعمال کیا جارہا ہے، جنگی مشقوں میں انفینٹری اور میکنائیزڈ کالمز اور پنجاب رینجرز کے دستوں نے مل کر مختلف حربی آپریشز کیے۔
مزید پڑھیں : کھاریاں،آرمی چیف نےفوجی مشق کا جائزہ لیا
آرمی چیف نے مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کی تربیت ،پیشہ وارانہ صلاحیت ا وربلند حوصلے کو سراہا۔
اس موقع پر سنٹرل کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عمر درانی ، کورکمانڈرگوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق اورآئی جی ٹریننگ لفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔