راولپنڈی : پاک فوج کے چار میجر جنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے ، ترقی پانے والوں میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی ملٹری آپریشنز شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق پاک فوج کے چار میجر جنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے، جن میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ ، جی او سی 35انفینٹری ڈویژن میجر جنرل صادق علی ، وائس چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل عمر فاروق درانی اور ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ترقی پانے والے چاروں افسران جلد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔
پاک فوج کے چار لیفٹنٹ جنرل آئندہ ماہ کے اوائل میں اپنی ملازمت مکمل کرکے عہدوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں ، جن میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹنٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ، چیف آف لاجسٹک لیفٹنٹ جنرل سید طارق ندیم گیلانی ، انسپکٹر جنرل آرمزلیفٹنٹ جنرل محمد اعجاز چوھدری اور کور کمانڈر لاہور لیفٹنٹ جنرل نوید زمان شامل ہیں۔
Promotions: Major Gens Sadiq Ali, Umar Durrani, Aamir Riaz and Asim Bajwa promoted to the rank of Liutenant Gen
— AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) September 22, 2015