ملک بھر میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے شمالی وزیرستان میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے متعین فوجی افسران اور جوانوں نے اس موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے شمالی وزیرستان میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے متعین فوجی افسران اور جوانوں نے اس موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں پوری پاکستانی قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا گی اہے کہ ہم قوم کی خوشیوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کی زرخیز سر زمین بہت سی قربانیوں کے بعد حاصل کی گئی ہے جس میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کا خون شامل ہے۔ پاکستانی قوم عید کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منائے، پاک فوج کے جوان آپ کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار کھڑے ہیں۔ ہم عید کے موقع پر بھی اپنی ڈیوٹی پر ہیں اور ایسی بہت سی عیدیں قوم کی حفاظت کیلیے قربان کرنے کو تیار ہیں۔
سندھ رینجرز کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز پاک فوج کے ساتھ مل کر ملکی سرحدوں کی حفاظت کو اپنا فخر سمجھتی ہے۔ ہم راتوں کو جاگ کر وطن کی حفاظت کرتے ہیں، رینجرز اور پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت قوم شہروں میں پُرسکون عید مناتی ہے۔