آرنلڈ شیوازنیگر جرمنی ایئرپورٹ پر اترتے ہی گرفتار

ہالی ووڈ فلم سیریز ٹرمنیٹر کے عالمی شہرت یافتہ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کو جرمنی میں کئی گھنٹے حراست میں رکھا گیا اور پوچھ گچھ کی گئی۔

ہالی ووڈ کی فلم سیریز ٹرمینیٹر سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار آرنلڈ شیوازنیگر کو جرمنی میں میونخ ایئرپورٹ پر اترتے ہی حراست میں لے لیا گیا اور کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرنلڈ کو ایئرپورٹ پر حراست میں لیے جانے کی وجہ ان پاس موجود ایک قیمتی گھٹی تھی جس کی مالیت 26 ہزار یورو (22 ہزا ڈالر) تھی جس کے بارے میں وہ دوران تفتیش تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

رپورٹ کے مطابق 76 سالہ آرنلڈ جو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں، وہ میونخ میں اسی گھڑی کی نیلامی کے لیے پہنچے تھے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی موسمیاتی تبدیلیوں سے سر اٹھانے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے فنڈ میں بطور عطیہ دینا چاہتے تھے۔

رپورٹ میں کسٹم حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آرنلڈ شیوارزنیگر کو لاس اینجلس سے میونخ پہنچنے کے بعد تین گھنٹے تک روک کر رکھا گیا۔

ایئرپورٹ پر اداکار کو کسٹم حکام ایک طرف لے گئے اور سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے مذکورہ گھڑی برآمد ہوئی تاہم اس کا ذکر انہوں نے کسٹم کے فارم میں نہیں کیا تھا۔

کسٹم آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم ٹیکس کے حوالے سے کارروائی شروع کر دی ہے، اس گھڑی کو رجسٹرڈ کروایا جانا ضروری تھا کیونکہ وہ ملک میں لائی جانے والی ایک انتہائی اہم چیز ہے۔

دوسری جانب آرنلڈ شیوازنیگر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسٹم حکام کو بتانے کی کوشش کی وہ گھڑی کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کے لیے بطور عطیہ پیش کرنے جا رہے ہیں اور اس کو آج سکی ریزوٹ کٹزبوہیل پر ہونے والی نیلامی میں شامل کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کسٹم کی جانب سے اداکار پر 35 ہزار یورو کا جرمانہ کیا ہے جس میں چار ہزار یورو ٹیکس اور 5000 ہزار یورو براہ راست جرمانے کے ہیں۔

اس موقع پر آرنلڈ شیوازنیگر کو موقع دیا کہ وہ اپنے کریڈٹ کارڈ سے یہ رقم ادا کر دیں تاہم جرمنی کے قوانین کے مطابق آدھی رقم کیش کی صورت میں جمع کرانا ضروری ہے۔

کسٹم حکام کی جانب سے ان کے ساتھ اہلکار بینک بھیجے گئے اور کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں آگے سفر کی اجازت دی گئی۔