موٹرسائیکل چوروں سے سامان خریدنے والا کباڑی گرفتار

اینٹی وہیکلز لیفٹینگ سیل نے موٹرسائیکل چوروں سے سامان خریدنے والے کباڑی کو گرفتار کر لیا۔

اےوی ایل سی کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر رحیم گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کباڑی کو گرفتار کیا گیا۔

ملزم سانول چوری کی موٹرسائیکلوں کو لوہے کے بھاؤ خریدتا تھا۔ ملزم کی دکان سے 4 موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

اےوی ایل سی کا کہنا ہے کہ ملزم موٹر سائیکلیں کھول کر بنارس اور شیرشاہ میں فروخت کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے پولیس، اینٹی وہیکلز لیفٹنگ سیل سمیت دیگر ادارے بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں۔