سینئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ارسلان کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل اور نشاط طلعت گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی ویڈیو اور تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
اداکار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ایک ہفتہ قبل ڈھولکی اور مایوں کی رسومات سے ہوا تھا بعدازاں مہندی کی تقریب بھی منعقد کی گئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
View this post on Instagram
مہندی کی تقریب میں صبا فیصل کو اپنے بیٹے ارسلان کے ساتھ رقص کرتے بھی دیکھا گیا۔
گزشتہ ارسلان اور نشاط کے ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دلہن کو سبز کے عروسی لباس اور دیدہ زیب زیورات میں دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارسلان دلہن کا ہاتھ تھامے گانا گنگنا رہے ہیں۔
View this post on Instagram