شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ حرا خان کے شوہر و اداکار ارسلان خان نے بھارت میں اداکاری کی خواہش ظاہر کردی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماڈل و اداکار ارسلان خان مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
مداح نے ارسلان خان سے پوچھا کہ ’آپ بھارتی اداکار کی طرح دکھائی دیتے ہیں کیا آپ بھارت میں کام کرنا چاہیں گے؟‘
ارسلان خان نے جواب دیتے ہوئے ماضی کا ایک قصہ سنایا اور کہا کہ ’انہیں بھارتی اداکار و پروڈیوسر سرگن مہتا کی جانب سے اداکاری کی پیشکش ہوئی تھی۔‘
انہوں نے کہا کہ سرگن مہتا کی ٹیم نے ان سے یہ سمجھ کر رابطہ کیا کہ شاید میں بھارتی اداکار ہوں تاہم جب انہیں حقیقت کا علم ہوا تو وہ بھی حیران رہ گئے تاہم مجھے بھارت میں کام کرکے خوشی ہوگی۔‘
واضح رہے کہ ارسلان خان نے شوبز کیریئر ماڈلنگ سے شروع کیا تھا تاہم اس سے قبل انہوں نے بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے کئی عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
اداکارہ حرا خان اور ماڈل و اداکار ارسلان خان رواں سال فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کی شادی کی مختلف تقریبات سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
حرا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں ’سارا‘ کا کردار نبھایا تھا جبکہ وہ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ’رومی‘ کا کردار ادا کرچکی ہیں۔