جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں رنز کی گنگا بہانے والے بھارتی بولر ارشدیپ کو ناراض شائقین کرکٹ نے رنز مشین کا خطاب دے دیا۔
کرکٹ کی دنیا میں رنز مشین اس بلے باز کو کہا جاتا ہے جس کے بیٹ سے ہر وقت رنز کا خزانہ اگلتا رہتا ہے اور وہ تسلسل سے بیٹنگ پرفارمنس دیتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر صارفین نے بھارتی میڈیم فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو ہی رنز مشین قرار دے دیا۔
بھارت جو جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے وہاں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے دو اوورز میں پروٹیز بیٹر کو 31 رنز کا موقع فراہم کیا۔ بارش سے متاثرہ یہ میچ جنوبی افریقہ نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 5 وکٹوں سے جیتا تو پھر تو سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا اور بھارتی شائقین کرکٹ بولر کی اس کارکردگی پر اتنے برہم ہوئے کہ ارشدیپ کو طنزیہ رن مشین قرار دے دیا۔
سینٹ جارج پارک میں ہونے والے اس میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا میچ بارش سے متاثر ہوا جس پر میچ کو 15 اوورز پر محدود کر کے ہدف 154 کر دیا گیا اور پروٹیز یہ ہدف 13.5 اوورز میں حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل کر لی کیونکہ پہلا میچ بارش کے باعث نہیں ہو سکا تھا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل (جمعرات) جوہانسبرگ کے نیو وانڈررز اسٹیڈیم میں ہوگا۔
اس میچ میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند کرنے والے ارشدیپ سنگھ نے دو اوورز کرائے جس میں بغیر کوئی وکٹ لیے 31 رنز دیے جس کے پہلے اوور میں ہی پروٹیز بیٹر نے 24 رنز بٹورے جس نے جنوبی افریقہ کی جیت کے سفر کو آسان بنایا۔
اس سے قبل ارشدیپ حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی ہوم سیریز میں بھی سب سے مہنگے بولر رہے تھے جس میں انہوں نے 10.69 کی اکانومی ریٹ سے صرف چار وکٹیں حاصل کیں۔
بولر نے اب تک 41 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 8.42 کی اکانومی سے 58 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جس میں ایک بار پانچ وکٹوں کی کارکردگی بھی شامل ہے۔
میچ کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر صارفین نے ارشدیپ پر تنقید کے تیر برسا دیے اور ایک دل جلے نے تو ان کے بولنگ فیگرز پر انہیں رنز کی مشین بھی قرار دے دیا۔
Run Machine Arshdeep Singh
#INDvSA— RoMan (@SkyXRohit1) December 12, 2023
کچھ صارفین نے ان کے بھارتی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالات اٹھا دیے تو کئی صارفین نے بولر کو مخالف ٹیموں کے لیے مفید بولر قرار دیا۔
Arshdeep proved yet again (for the 100th time?) how valuable a player he can be…. For the opposite team!! I wonder how he gets chance after chance even with such pedestrian performances I haven’t seen any hidden talent either. #sackArshdeep #SAvsIND
— Brat (@priyabratm) December 12, 2023
ارشدیپ کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے جو طنزیہ پوسٹ کیں اس میں بولی ووڈ فلموں کے مزاحیہ مناظر کا بھی سہارا لیا اس میں سے کچھ یہ ہیں۔
Arshdeep kahe nai injured ho jata pic.twitter.com/NTbqTWKTLg
— Guddu (@nammu_92) December 12, 2023
Ghar se bahar nikalte hi New team India ne Apni Aukaat dikhadi.#INDvSA #Arshdeep
— Abhishek bhatt (@kohlified_Bhatt) December 12, 2023
Arshdeep Bhai yaar, lekin wo form. pic.twitter.com/df7Kh2hNJB
— Silly Point (@FarziCricketer) December 12, 2023
The Arshdeep things pic.twitter.com/FvDFALxmUt
— memes_hallabol (@memes_hallabol) December 12, 2023
Arshdeep Singh is a selection disaster . Can't Bat , Can't bowl , Can't field ! I'm waiting for the victim card to be pulled out !
— hrishikesh (@hrishi01) December 12, 2023
It’s time to replace Arshdeep.
— অম্বিকেশ (@i3JPRAiBZlTBYSb) December 12, 2023
Even Uganda Cricket will Refuse to select Arshdeep Singh in their Team..
— ٖ (@Sarkesam) December 12, 2023
Arshdeep Singh is not deserving of a place in the team. Poor cricket all round. That lack of effort in trying to save the boundary was disappointing.
— Mr Alone (@mr_sadANDlonely) December 12, 2023