اولمپک میں گولڈ میڈل اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل حاصل کرنے والے جیولین تھروو ارشد ندیم فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔
اولمپیئن ارشد ندیم کو پنڈلی میں معمولی کنھچاؤ درپیش ہے جس کی وجہ سے وہ پھر ان فٹ ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز نے انھیں بھرپور ٹریننگ سے روک دیا ہے، پنڈلی میں ہونے والی تکلیف کی نوعیت کے سبب ارشد نے سوئٹزرلینڈ میں شیڈول اہم ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ارشد ندیم کا جیولن تھرو کی عالمی رینکنگ میں کونسا نمبر ہے؟
ذرائع نے بتایا کہ ارشد ندیم جو کہ لاہور میں ٹریننگ میں مصروف تھے ڈاکٹرز نے انھیں ہدایت کی ہے کہ وہ اب صرف ہلکی پھلکی ٹریننگ کریں اور بھرپور ٹریننگ سے گریز کریں۔
15 جولائی کو پاکستان کے نامور جیولین تھروور ارشد ندیم انگلینڈ روانہ ہونگے جہاں وہ پولینڈ میں 15 اگست کو ہونے والی لیگ کی تیاری کریں گے۔
ارشد ندیم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ان کا اصل ہدف اکتوبر میں جاپان میں شیڈول ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کےلیے گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے اور اسی لیے وہ کوئی رسک لینے سے گریز کررہے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/arshad-nadeem-on-olympic-day-lahore/