کراچی: قومی ہیرو ارشد ندیم کی اہلیہ نے میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوال کا جواب دے دیا۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کی اہلیہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پسند کی شادی کی تھی۔
ارشد ندیم نے بتایا کہ بڑے بھائی کی شادی ہوئی تھی اس کے ڈیڑھ سال بعد بھابھی کی چھوٹی بہن سے میری شادی ہوئی ان کے ہاں تین بہنوں میں آخری یہی تھیں اور اہلیہ کے چار بھائی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل ہماری انڈرسٹینڈنگ ہوگئی تھی۔
کیا ارشد ندیم غصہ کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کم غصہ کرتے ہوں اور جب غصہ آتا ہے خاموش ہوجاتا ہوں پھر اہلیہ مجھے منا لیتی ہیں۔
قومی ہیرو نے بتایا کہ اہلیہ کو کبھی غصہ کرنا کی مہلت نہیں دیتا ہمیشہ خوش رکھتا ہوں۔
ارشد ندیم نے بتایا کہ اہلیہ نے میرا مقابلہ نہیں دیکھا یہ دعائیں کرتی رہیں، اہلیہ نے بتایا کہ ارشد ندیم کہتے تھے سو جاؤ لیکن میں تین دن تک نہیں سوئی تھی، ان کی انجری کی وجہ سے پریشان تھی اور رو رو کر دعائیں کرتی رہیں کہ انہیں محنت کا صلہ دینا۔
اہلیہ نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ یہ میڈل ارشد کا ہی تھا۔
انہوں نے بتایا کہ فون مسلسل بج رہا تھا لیکن میں نہیں اٹھا رہی تھی اور قرآن پاک پڑھ رہی تھی بیٹی نے کہا کہ فون اٹھالیں خوشخبری کی کال ہوگی جب مجھے مبارک باد دی گئی تو میں بہت روئی تھی۔