راولپنڈی : آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے بانی پی ٹی آئی کے جیل سے دی اکانومسٹ میں شائع مضمون کے معاملے کی تحقیقات مکمل کرلی اور کہا بانی پی ٹی آئی کامضمون جیل سےنہیں گیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کےجیل سے دی اکانومسٹ میں شائع مضمون کے معاملے پر آئی جی جیل خانہ جات نے اڈیالہ جیل کی تحقیقات مکمل کر لی۔
آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا دی اکانومسٹ میں شائع ہونےوالا مضمون جیل سے نہیں گیا۔
فاروق نذیر کا کہنا تھا جیل میں چھ سو پچاس سے زائد کیمرے نصب ہیں جن کا ریکارڈ چیک کرلیا گیا ہے،تمام ملاقاتیوں کی آمدورفت کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔
انھوں نے کہا کہ مضمون جیل سے نہیں گیا باہر ہی لکھا اور بھیجا گیا ہے، جیل سے کسی لیٹر یا دستاویز باہر جانے کے ثبوت نہیں ملے۔