حیا کی طعبیت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں حیا (کنزا ہاشمی) کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں اداکار فیصل قریشی (جعفر الٰہی)، حنا دلپذیر (جعفر الٰہی کی والدہ)، صائمہ نور (جعفر الٰہی کی اہلیہ)، شہروز سبزواری (بھائی، شہیر)، کنزا ہاشمی (حیا)، زین بیگ (زیان)، مریم انصاری ودیگر شامل ہیں۔

ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی جعفر الٰہی، حیا، زیان کے گرد گھومتی ہے، بھائی کی حادثاتی موت کے بعد جعفر الٰہی اسے قبل سمجھ کر حیا کو گھر میں قید کرکے ان سے نکاح کرلیتے ہیں۔

حیا گھر والوں سے دور جعفر الٰہی کی قید میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’گھر کی صفائی کرتے ہوئے حیا کی طبیعت بگڑ گئی ان کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد جعفر الٰہی کی والدہ نے انہیں اسپتال منتقل کروادیا ہے۔

ایک سین میں دکھایا گیا کہ اسپتال میں حیا کی زیان سے ملاقات ہوجاتی ہے لیکن انہیں دیکھ کر حیا کی طبیعت مزید بگڑنے لگتی ہے جس کے بعد زیان وہاں سے چلے جاتے ہیں۔

کیا جعفر الٰہی کو اسپتال میں زیان کی موجودگی کا علم ہوجائے گا؟ کیا زیان جعفر الٰہی کی قید سے حیا کو بچالیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔