ارشد شریف کی موت سے متعلق کمیٹی رپورٹ میں حقائق کی کمی ہے، سلمان اقبال

اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر و سی ای او سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی موت سے متعلق کمیٹی رپورٹ میں حقائق کی کمی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر و سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ ’میری تفتیش کاروں کو فراہم کردہ زیادہ تر معلومات رپورٹ سے غائب ہے، تفتیش کاروں کے بیانیے سے متصادم میری معلومات شامل ہی نہیں کی گئیں۔

سلمان اقبال نے کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ حقائق کے برعکس ان کے تعصب کو اجاگر کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے سے متعلق حقائق اور مکمل سچائی سے پردہ اٹھانے کی ضرورت ہے میں سپریم کورٹ سے آزادانہ انکوائری کے مطالبے کا اعادہ کررہا ہوں۔

یہ پڑھیں: پولیس کی پھرتیاں، ارشد شریف کی والدہ کی مدعیت کے بغیر مقدمہ درج