اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر وسیم بادامی کےلیے تمغہ امتیاز کا اعزاز

پاکستان کے معروف ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن وسیم بادامی کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

بھارت کےخلاف معرکہ حق کے دوران بہترین طریقے سے صحافتی ذمہ داریاں نبھانے پر اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر وسیم بادامی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے انھیں تمغہ امتیاز سے نوازا ہے۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر وسیم بادامی کا ایوارڈ ان کے والد نے صدر مملکت سے وصول کیا۔

معرکہ حق کے دوران ذرائع ابلاغ کے شعبے میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں وسیم بادامی کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اے آر وائی نیوز کی اینکر پرسن انیقہ نثار کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا، انھوں نے صدر مملکت سے اپنا ایوارڈ وصول کیا۔