اے آر وائی نیوز نے جیونیوز کو ہرا دیا

انٹر میڈیا ٹی 20 میں اےآروائی نیوز نے سیمی فائنل میں جیو نیوز کو 9 وکٹ سے ہرا دیا۔

حکومت سندھ کے محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے اشتراک سے کھیلے جارہے ایونٹ کے سیمی فائنل میں اے آر وائی نے جیو نیوز کو باآسانی شکست دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی ٹیم نے 141رنز کا ہدف ایک وکٹ پر10اوورز میں پورا کرلیا۔

فائنل میں اے آروائی نیوز کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔دوسرے سیمی فائنل میں آج ٹی وی اور جی این این مدمقابل ہوں گے۔