کراچی میں بارش کی وجہ سے کےالیکٹرک کے 119 فیڈرز بند ہوگئے۔
شہرقائد میں بارش شروع ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی۔ بیشتر علاقوں میں پی ایم ٹیز اور سب اسٹیشن بھی ٹرپ ہونے سے بجلی معطل ہو گئی۔
سرجانی، نیو کراچی،گلستان جوہر، بن قاسم،رزاق آباد، گلشن حدید، بلدیہ کےاطراف کےعلاقوں میں بجلی بند ہے۔
لیاقت آباد، غریب آباد، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، موسی کالونی، خواجہ اجمیر نگری، نصرت بھٹو کالونی، اتحاد ٹاؤن، منگھو پیر، سائٹ، اورنگی، کورنگی، لانڈھی، پنجاب کالونی، گزری، اختر کالونی ،کشمیر کالونی میں بجلی غائب ہے۔