اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے شہر قائد سے متعلق کہا ہے کہ کراچی کے منصوبوں کےلیے سندھ حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں سندھ کے باقی علاقوں کے ترقیاتی کاموں کےلیے بھی اشتراک پر تیار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کےلئے وفاق اورسندھ حکومت کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ سیاسی اختلاف کے باوجود انشااللہ تاریخی ترقیاتی کام ہوں گے، سیاسی اختلافات پہلے بھی تھے اور آج بھی قائم ہیں لیکن ترقیاتی کام میں سیاست کی مداخلت پر یقین نہیں رکھتے۔
جس طریقے سے کراچی کے منصوبوں کے لئے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، اسی طرح سندھ کے باقی علاقوں کے ترقیاتی کاموں کے لئے اشتراک کے لئے بھی تیار ہیں.
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 19, 2020
وفاق اور سندھ حکومت کی مشترکہ کمیٹی، کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے قائم کی گئی ہے. انشاءاللہ تاریخی ترقیاتی کام ہوں گے. سیاسی اختلافات پہلے بھی تھے اور آج بھی قائم ہیں، لیکن ترقیاتی کام میں سیاست کی مداخلت میں یقین نہیں رکھتے. عمران خان ملک کے ہر حصے کی ترقی چاہتے ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 19, 2020
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے ہر حصے کی ترقی چاہتے ہیں کراچی کے منصوبوں کےلیے سندھ حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں اور سندھ کے باقی علاقوں کے ترقیاتی کاموں کےلیے بھی اشتراک پر تیار ہیں۔
کراچی میں 2 ہفتوں کے دوران منصوبے شارٹ لسٹ کر کے کام شروع کر دیا جائے گا: اسد عمر
اس سے قبل اسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حوالے سے کہا ہے کہ سیاست چلتی رہے گی، کراچی کے مسئلےحل کرنا چاہتے ہیں، کراچی میں تیزی سے کام کے لیے 2 ہفتے کا ٹاسک رکھا گیا ہے۔