اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جنوری میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر5.7فیصد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے ٹوئٹ کیا کہ مہنگائی کی صورت میں کمی واقع ہورہی ہے، رواں سال جنوری میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر5.7فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی وزیر نے لکھا کہ آج مہنگائی کی شرح پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے وقت سے کم ہے۔
Inflation continues to decline. Jan inflation (CPI) is down to 5.7%. Core inflation is at 5.4%. Last month (jul 2018) prior to PTI govt formation, CPI was 5.8% & core was 7.6%. The rate of inflation is LOWER today then when the PTI govt was formed. #PMIKECONPOLICYSUCCESS
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 31, 2021
خیال رہے کہ گزشتہ روز کورونا کے حوالے سے بھی اسد عمر نے اچھی خبر دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوویکس کی جانب سے آسٹرازینیکا ویکسین کی 1 کروڑ 70 لاکھ ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ کرونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہوگی، کو ویکس کی جانب سے 6 ملین ویکسینز مارچ تک مل جائیں گی، جب کہ تمام 17 ملین ڈوزز 2021 کے پہلے نصف میں موصول ہوں گی۔