درندے پیر اسد شاہ کو سرعام پھانسی دی جائے، کمسن فاطمہ کے چچا کا مطالبہ

فاطمہ والدہ اسد

خیر پور : پیر کی حویلی میں تشدد سے قتل ہونے والی کمسن فاطمہ کے چچا نے مطالبہ کیا ہے کہ درندے پیر پیر اسدشاہ کو سرعام پھانسی دی جائے اور اسد شاہ کے سسر کو بھی گرفتار کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی حویلی میں تشدد سے قتل ہونے والی کمسن فاطمہ کے اہل خانہ کو دھمکیوں کا سامنا ہے، کمسن فاطمہ کے چچا فدا فررڑو نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسد شاہ کا سسر ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے کہ تم نے میری بیٹی کی ویڈیو وائرل کی ہے تمہیں دیکھ لیں گے۔

فاطمہ کے چچا کا کہنا تھا کہ پیر فیاض شاہ کو بھی گرفتار کیا جائے، وہ اپنی خواتین کو مقدس سمجھتے ہیں ہماری بچیوں کی کوئی پرؤاہ نہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے پیروں کے گھر کومقدس سمجھ کر بچیوں کو خدمت کیلئے بھیجا تھا ہمیں کیا معلوم تھا پیر خدمت کا یہ صلہ دیں گے اور ہمیں بچی کی لاش دیں گے۔

مقتولہ بچی کے چچا کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ایک ہی ہے،درندے پیر کو سرعام پھانسی دی جائے۔