ایمان مزاری نے بطور وکیل اسد طور کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق زیر حراست صحافی اسد طور سے والدہ اور وکیل کی ایف آئی اے آفس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔
ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اسد طور نے 38 گھنٹوں سے بھوک ہڑتال کررکھی ہیں ان کی صحت خراب ہورہی ہے۔
اسد طور نے وکیل کو بتایا کہ مجھ سے مقدمے سے متعلق کوئی سوال نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تضحیک کے کیس میں گرفتار صحافی اسد طور کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گرفتار اسد طور کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا تھا۔
جوڈیشنل مجسٹریٹ محمد شبیر نے کیس کی سماعت کی تھی، ایف آئی اے نے اسد طور کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے فیصلہ سناتے ہوئے اسد طور کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔