میرا قوم اور چینی قیادت سے وعدہ ہے کہ آخری بارپاکستان مدد مانگ رہا ہے، اسد عمر

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا کہ دوست ممالک نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، قوم اور چینی قیادت سے وعدہ کرتے ہیں کہ یہ آخری بار ہے کہ پاکستان کسی سے ایسے مدد مانگ رہا ہے، ہم سی پیک سےہونے والی ترقی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سعودی عرب اوردوست ممالک نےمشکل وقت میں مددکی، میرا قوم اور چینی قیادت سے یہ وعدہ ہے کہ آخری بارپاکستان مدد مانگ رہا ہے۔

[bs-quote quote=”منی بل میں عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر خزانہ”][/bs-quote]

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اورخطے کے لیے اہم منصوبہ ہے،ہم سی پیک سےہونے والی ترقی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، خطےکےدیگرممالک کوبھی فائدہ اٹھاناچاہیے۔

وزیرخزانہ نے کہا پاکستان کو ایسی معیشت دیں گے کہ آئندہ بیرونی پروگرام کی ضرورت نہ پڑے ، چین کے ساتھ تجارت اورصنعت کے تعاون میں اپریل تک اہم پیشرفت ہو گی۔

منی بجٹ کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ منی بل میں تین چیزوں میں فوکس ہوگا، جس میں برآمدات ،جی ڈی پی میں اضافہ اورصنعتی شعبے کا فروغ شامل ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے مستقل بات چیت چل رہی ہے، منی بل میں عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ، بل کو ابھی حتمی شکل نہیں دی ہے۔

مزید پڑھیں : آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر آنکھ بندکرکے دستخط نہیں کریں گے، وزیرخزانہ اسدعمر

یاد رہے چند روز قبل وزیرخزانہ اسدعمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر آنکھ بند کرکے دستخط نہیں کریں گے، منی بجٹ میں 90 فیصد ایسے اقدامات ہیں، جن سے سرمایہ کاری کو فروغ ملےگا۔

انھوں نے کہا تھا کہ  پاکستان کی خارجہ پالیسی سیکیورٹی کی بنیاد پر بنی ہے، سابقہ حکومتوں نے الیکشن لڑنے کے لیے قومی خزانے کواستعمال کیا۔